منگل 18 اگست 2026 - 22:08
دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی میں شہید رہبر انقلاب کی مجلس چہلم کا انعقاد

حوزہ/ شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین کے چہلم کے موقع پر دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جانب سے قم میں مجلسِ عزاء منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین کے چہلم کے موقع پر دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جانب سے قم میں مجلسِ عزاء منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز کے نمائندے کے مطابق، شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (طاب ثراہ) کی تدفین کے چہلم کے موقع پر دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بین الاقوامی شعبے کی جانب سے ایک مجلسِ عزاء منعقد کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ مجلس جمعہ 21 اگست، بمطابق 8 ربیع الاول کو نماز مغرب و عشا کے بعد دفتر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ اس مجلس میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha